Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب میں جنگلات کا رقبہ تقریبا 2.7 ملین ہیکڑ‘

عیسر ریجن میں جنگلات مملکت کے جنگلات کا تقریبا 35 فیصد حصہ ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے عسیر ریجن میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے ریجنل ڈائریکٹر احمد آل مجثل نے کہا ہے کہ ’مملکت میں جنگلات کا رقبہ تقریبا 2.7 ملین ہیکڑ ہے‘۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’عیسر ریجن میں جنگلات وسیع رقبے پر ہیں جو مملکت کے جنگلات کا تقریبا 35 فیصد حصہ ہیں‘۔
انہوں نے بتایا ’مملکت میں جنگلات ماحولیاتی نظام کا ایک لازمی جز ہیں، حیاتیات اور حیاتیاتی تنوع سے بھرے ہوئے ہیں‘۔
 سعودی عرب قدرتی حیاتیات کے تحفظ کی اہمیت کے پیش نظر محفوظ قومی جنگلات میں بڑی دلچسپی  لیتا ہے۔ یہاں نایاب پودوں پر مشتمل کئی محفوط قومی جنگل ہیں۔
سعودی عرب ایسے جانوروں کے لیے محفوظ ماحول بھی قومی جنگلات میں فراہم کر رہا ہے جن کی نسل کے خاتمے کا خطرہ پایا جاتا ہے۔
سعودی گرین انیشیٹو کے اہداف کے ایک حصے کے طور پر 2030 تک 10 بلین درخت لگانا کا ہدف ہے۔
 علاوہ ازیں سعودی ولی عہدنے متعدد اسٹریٹجک اہداف کی منظوری دی ہے جو 2030 تک جنگلات اور ماحولیاتی سیاحت کے اہداف کو پورا کرنے میں اہم کرادار ادا کریں گے۔
سعودی عرب 2030 تک بری اور بحری علاقوں کا 30 فیصد حصہ سبزہ زاروں سے آباد کرے گا۔ 
مملکت میں محفوظ قومی جنگلات ملک کے کل رقبے کا  13.5 فیصد ہیں۔  محفوظ قومی جنگلات کے اہداف مملکت میں 2030 تک 80 ملین سے زیادہ شجر کاری کا ہدف پورا کریں گے۔  

شیئر: