Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا ہے؟

پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں دو ہزار 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو 2,300 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 64 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اس اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 972 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت دو لاکھ 26 ہزار 337 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت دو لاکھ 7 ہزار اور 476 روپے رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 2,900 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 2,486 روپے رہی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی میں فی اونس قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 2 ہزار 523 ڈالر ہوگئی ہے۔

شیئر: