Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فش فارمنگ کا پانی کھجور کی پیداوار میں اضافہ کا باعث ہے، تحقیق

باغات کی آبپاشی سے کھجور کے وزن میں 26 فیصد تک اضافہ ہوتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی وزارت ماحولیات نے مچھلی کی فارمنگ  کے استعمال شدہ پانی سے آبپاشی کی جدید تکنیک متعارف کرائی ہے، جس سے مملکت بھر میں کھجور کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے آبپاشی کا یہ طریقہ مٹی کے غذائیت کی سطح میں اضافے کے باعث کھجور کی مختلف خصوصیات کو بڑھاتا ہے۔
وزارت کی خصوصی ٹیم کی طرف سے منعقد کئے گئے ’کھجور کی پیداوار پر فش فارم کے اضافی پانی کے استعمال کا اثر‘ کے عنوان سے پائیدار زراعت میں پیش رفت کے طور پر اجاگر کیا ہے۔
فارمنگ میں مچھلی کی خوراک کی باقیات میں موجود غذائی اجزاء، خاص طور پر امونیا، مٹی کی صلاحیت اور کھجور کی فصل کی پیداوار کو بڑھاتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق مچھلی کے فارمنگ کے پانی سے سیراب ہونے والی کھجور کے وزن میں 26 فیصد، لمبائی میں 17 فیصد اور قطر میں 13 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
فش فارمنگ کے تالاب کے  پانی سے کھجور کے اہم غذائی اجزاء میں بھی اضافہ ہواہے جس میں مٹھاس کی مقدار میں 25 فیصد، زنک میں 367 فیصد، مینگنیج میں 112 فیصد،  کیلشیم میں 15 فیصد، فاسفورس میں 42 فیصد اور آئرن میں 162 فیصد اضافہ شامل ہے۔
مطالعاتی تخمینے کے مطابق مملکت کے 362 فش فارمز سالانہ 386 ملین کیوبک میٹر پانی کی نکاسی کرتے ہیں۔

آبپاشی کا یہ طریقہ مٹی کے غذائیت کی سطح میں اضافہ کرتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

فش فارم کے استعمال شدہ پانی سے کی جانے والی آبپاشی سے وژن 2030 کے پائیداری کے اہداف کے مطابق  کھجور کی پیداوار اور معیار میں نمایاں بہتری آسکتی ہے۔
تحقیقی مطالعے میں اقتصادی فوائد پر بھی زور دیتا ہے، بشمول مٹی کی نائٹروجن اور نامیاتی مادے میں اضافہ، مصنوعی کھادوں پر انحصار کم کرنا، پانی کا تحفظ، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہے۔
 

شیئر: