Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے 7 ریجنوں میں ہلکی بارش

’اضم، میسان، یلملم اور العرضیات کے علاوہ قرب و جوار میں رات 8 بجے تک بارش کا امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو مکہ مکرمہ، ریاض، عسیر، نجران، جازان، الباحہ اور مشرقی ریجن میں  ہلکی بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے اضم، میسان، یلملم اور العرضیات کے علاوہ قرب و جوار میں رات 8 بجے تک بارش کا امکان ہے‘۔
ریاض  ریجن کے حوالے سے محکمے نے بتایا ہے کہ ’السلیل، وادی الدواسر، الافلاج اور الخرج میں گرد آلودتیز ہوا چلے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کا امکا ن ہے‘۔
’الباحہ ریجن  کے الحجرہ، المخواہ، العقیق، بلجرشی اور المندق میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ رات 8 بجے تک بارش کا امکان ہوگا‘۔
’عسیر  کے شہروں خمیس مشیط، ابہا، تنومہ اور سراۃ عبیدہ کے علاوہ قرب وجوار کے شہروں میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے‘۔
’مشرقی ریجن میں عمومی طور پر مطلع گرد آلود ہے جبکہ رات 8 بجے تک تیز ہوا چلے گی جس سے حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔
 

شیئر: