Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں باپ بیٹی نے ایک ساتھ یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

مصری شہری میٹرک کے بعد تعلیم کا سلسلہ جاری نہ رکھ سکا تھا ( فوٹو: العربیہ)
مصرکی کمشنری دمیاط میں ایک 50 سالہ شہری نے اپنی بیٹی کے ساتھ انٹرکا امتحان پاس کرنے کے بعد یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مصری شہری عبدہ حسن کا کہنا تھا ’ اسے تعلیم حاصل کرنے کا بڑا شوق تھا تاہم حالات کی وجہ سے میٹرک کے بعد اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری نہ رکھ سکا‘۔
’اپنے شوق کی تکمیل کے لیے بیٹی کو اعلی تعلیم سے آراستہ کرنے کےلیے بھرپور کوشش کی‘۔

انٹر کے سالانہ امتحان میں والد نے بیٹی سے زیادہ نمبر لیے (فوٹو: العربیہ)

عبدہ حسن نے بتایا ’جب بیٹی نے میٹرک کیا تو میں نے سوچا کہ بیٹی کےساتھ کالج میں داخلہ لے لوں، اس طرح دونوں نے ایک ہی کالج میں داخلہ لیا‘۔
انٹر کے سالانہ امتحان میں والد نے بیٹی سے زیادہ نمبر لیے۔ بیٹی کے نمبر71 فیصد تھے جبکہ والد کے 79 فیصد رہے جس کے بعد دونوں نے ایک ہی یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔
بیٹی نے صحافت کے شعبے کا انتخاب کیا جبکہ والد کی دلچسپی تاریخ میں تھی۔ اب دونوں باپ بیٹی ایک ساتھ ہی یونیورسٹی جاتے ہیں۔

شیئر: