ولی عہد کی سربراہی میں ’ریاض غیرمنافع بخش فاونڈیشن ‘کے قیام کا اعلان
جمعرات 26 ستمبر 2024 17:46
فاونڈیشن کے قیام اور ضوابط کی منظوری ایوان شاہی سے دی گئی تھی(فوٹو، ایس پی اے)
ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ’ریاض غیرمنافع بخش فاؤنڈیشن ‘ کے قیام اور بورڈ آف ڈائریکٹر کی تشکیل کے احکامات صادر کردیئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ادارے کے قیام کی منظوری ایوان شاہی سے جاری کی گئی تھی فلاحی فاونڈیشن ’ریاض رائل کمیشن‘ کے زیر نگرانی کام کرے گی ۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فاونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے سربراہ ہیں ۔
رائل کمیشن برائے ریاض شہر کے سی ای او انجینئرابراہیم بن محمد کو کونسل کا نائب صدر اور سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز میں وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز ، وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان ، ریاض ریجن کے میئرشہزادہ فیصل بن عبدالعزیز ، وزیرخزانہ محمد الجدعان ، وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی انجیئنراحمد بن سلیمان الراجحی ، وزیر سیاحت احمد بن عقیل الخطیب ، وزیر صحت فہد بن عبدالرحمان الجلاجل ، وزیر تعلیم یوسف بن عبداللہ النیان اور کابینہ کے مشیر فہد بن عبدالمحسن الرشید ہوں گے۔
واضح رہے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے شاہی فرمان جاری کیا جس میں ’شاہ سلمان غیرمنافع بخش فاونڈیشن‘ کے قیام کی منظوری دی گئی تھی۔ فاؤنڈیشن کا مقصد فلاحی کاموں کے دائرے کو وسیع کرنا ہے۔