Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا کے قدرتی مناظر کے درمیان اکتوبر میں منفرد فیسٹیول کا انعقاد

چاند کی روشنی میں مکمل طور پر ساؤنڈ تھراپی کے ساتھ مشقیں کرائی جاتی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
العلا میں آرام کی تلاش اور فطرت سے محبت کرنے والوں  کے لیے ایک بار پھر 17 اکتوبر سے 2 نومبر تک خاص تہوار’ الولا صحت فیسٹیول‘ منعقد کیا جا رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ تہوار آزاد مزاج افراد کو العلا کے شاندار قدرتی مناظر کے درمیان کی جانے والی سرگرمیوں اور ورزش میں حصہ لینے اور ہم خیال کمیونٹی میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہے۔
العلا میں آئندہ ماہ منعقد کیا جانے والا صحت سے متعلق فیسٹیول زائرین کو اپنے اعصاب کو فطرت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
صدیوں سے العلا کا علاقہ ایک اہم حیثیت کے طور پر جانا جاتا ہے، جہاں رہائشیوں اور مسافروں دونوں کو فائدہ پہنچا ہے۔
العلا فیسٹیول میں منعقد کئے جانے والے منفرد پروگراموں میں صحت کی انوکھی سرگرمیاں اور معاہر شخصیات کی زیر قیادت مختلف شعبوں سے متعلق ورکشاپس ہوں گی۔
یہاں آنے والے زائرین عالمی معیار کے ماہرین کی قیادت میں مراقبہ، یوگا اور ذہن سازی کے سیشن لے سکتے ہیں۔
آل ڈے آئی ڈریم میوزک کنسرٹ ایک خاص قسم کا تجربہ ہے جو موسیقی، آرٹ اور کمیونٹی کو احتیاط سے تیار کردہ مدھر دھنوں کے ذریعے سکون فراہم کرتا ہے۔

 زائرین ماہرین کی قیادت میں مراقبہ اور یوگا سیشن لے سکتے ہیں۔ فوٹو واس

حجرا ساؤنڈ باتھ فطرت سے محبت کرنے والوں کو چاند کی روشنی میں مکمل طور پر ساؤنڈ تھراپی کے ساتھ تقویت فراہم کرتا ہے جسے ہر سطح پر یوگا کی مشکوں سے منسلک کیا گیا ہے۔
زائرین شفا یابی اور ذہن سازی کے طریقوں، باڈی ورک، آرٹ تھراپی کے ذریعے خود کو جسمانی طور پر سکون فراہم کرنے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔
العلا میں منعقد کیا جانے والا مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کا سب سے اہم جسمانی تندرستی کا یہ تہوار شہری زندگی سے حوصلہ افزا اور خوش کن ماحول فراہم کرتا ہے۔
العلا میں منعقد کئے جانے والے مختلف تہواروں کے ٹکٹ اور دیگر معلومات کے لیے experiencealula.com  پر وزٹ کریں۔

زائرین جسمانی طور پر سکون لینے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

العلا صحت فیسٹیول یہاں منعقد کئے جانے والے پانچ بڑے تہواروں میں شامل ہے جن میں فن، ثقافت، موسیقی، فطرت اور صحت سے متعلق منفرد تجربات اور مشاہدات کئے جاتے ہیں۔
دریں اثناء طنطورہ میں سرمائی قدیم میلہ، العلا سکائی فیسٹیول، العلا آرٹس فیسٹیول، العلا ڈیزرٹ پولو کے علاوہ فیشن، ایڈونچر اور دیگر کھیلوں کے ساتھ ورثے اور ثقافت سے متعلق مختلف پروگرام شامل کئے گئے ہیں۔
 

شیئر: