Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں چٹانوں پر قدیم تحریریں اور نقوش، قومی ورثہ

انتہائی قدیم ہیں ’آرامی‘ اور نبطی تحریریں پتھروں پر کنندہ ہیں۔(فوٹو: العربیہ)
تاریخ کے ماہر ڈاکٹر سلیمان الذیب کا کہنا ہے کہ جزیرہ العرب خاص کر مملکت سعودی عرب قدیم ترین تحریروں سے مالا مال ہے۔
یہاں پائی جانے والے چٹانی نقوش اور تحریریں انتہائی قدیم ہیں جن میں ’آرامی‘ اور نبطی تحریریں پتھروں پر کنندہ ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق ڈاکٹر سلیمان الذیب نے بتایا مملکت کے شمالی علاقے ’الصفائیہ‘ جبکہ العلا میں دادانیہ تحریریں موجود ہیں۔
ان کے علاوہ یونانی تحریر، لاتینی اور تیما کمشنری میں المسماریہ تحریریں بڑی کثرت سے پائی جاتی ہیں۔
عربی نقوش کی تحریریں فلسطین کے علاقے الخیش میں پائی گئی ہیں جو ثمودی دور یعنی 13 سو قبل مسیح کی ہیں۔
واضح رہے سعودی عرب کی جانب سے عربی رسم الخط کو اجاگر کرنے کےلیے دلچسپی لی جارہی ہے۔
اس کے ساتھ چٹانوں اور پہاڑوں پر موجود قدیم تحریروں ’راک آرٹ‘ کے ذریعے قومی ورثے کو زندہ کیا جارہا ہے۔

شیئر: