Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کام سے رک جانے والا کارکن ٹرانسفر لے سکتا ہے؟

’60 دن کے اندر دوسرے کفیل کے پاس ٹرانسفر لیا جاسکتا ہے یا خروج نہائی لے کر جایا جاسکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ہیومن ریسورسز نے کہا ہے کہ غیر ملکی کارکن کے کام سے رک جانے کی اطلاع درج کرانے کے بعد اسے دوسرے کفیل کے پاس ٹرانسفر لینے یا خروج نہائی لینے کا اختیار حاصل ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کام سے رک جانے کی اطلاع درج کرانے کے 60 دن کے اندر دوسرے کفیل کے پاس ٹرانسفر لیا جاسکتا ہے یا خروج نہائی لے کر جایا جاسکتا ہے‘۔
ایکس پر وزارت ہیومن ریسورسز سے پوچھا گیا کہ کام سے رک جانے کی اطلاع درج کرانے کے 4 ماہ بعد کارکن ٹرانسفر لے سکتا ہے یا نہیں۔
وزارت نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’60 دن کے اندر معاملے کا حتمی فیصلہ ٹرانسفر لینے یا خروج نہائی پر جانے یا کوئی اور متفقہ صورت تک نہ پہنچنے کی صورت میں کارکن کی حیثیت ’ہروب‘ کی ہوجائے گی اور یہ حیثیت ختم نہیں کی جاسکتی۔

شیئر: