Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ کوالیفائنگ: گرین فالکنز کے لیے بحرین کے خلاف بڑا مارجن ضروری

گذشتہ میچ میں سعودی ٹیم کو جاپان سے 0-2 سے شکست ہوئی تھی۔ فوٹو عرب نیوز
ورلڈ کپ کوالیفائر گروپ سی میں سعودی عرب کا بحرین کے ساتھ منگل کو جدہ میں ہونے والا میچ روبرٹو مانسینی کی ٹیم کو بڑے مارجن سے جیتنا ضروری ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے اطالوی کوچ کو یہ احساس ہے کہ گرین فالکنز کو کوالیفکیشن کے تیسرے راؤنڈ کے پہلے تین گیمز میں ملے جلے آغاز کے بعد پوائنٹس کی ضرورت ہے۔
ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں گذشتہ ماہ ستمبر میں چین کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سعودی ٹیم نے 1-2 سے کامیابی کے بعد انڈونیشیا سے دوسرا میچ 1-1 سے ڈرا کھیلا تھا۔
جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی میں جاپان کے خلاف گذشتہ ہفتے کھیلے جانے والے کوالیفائنگ میچ میں سعودی ٹیم کو 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
موجودہ صورتحال میں سعودی عرب کی ٹیم گروپ سی میں تیسرے نمبر پر موجود ہے جب کہ جاپان پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور بحرین چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں ہی ورلڈ کپ کے لیےکوالیفائنگ مرحلے میں آگے جائیں گی اور تیسرے اور چوتھے راؤنڈ میں پہنچ سکتی ہیں۔
مانسینی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس مرحلے پر جاپان 10 پوائٹس کے ساتھ یقینی طور پر پہلے نمبر پر ہے اور آسٹریلیا 5 پوائنٹس کے ساتھ گرین فالکنز سے ایک پوائنٹ آگے ہے۔

سعودی ٹیم نے چین سے فتح کے بعد انڈونیشیا سے ڈرا کھیلا تھا۔ فوٹو عرب نیوز

کوچ کا کہنا ہے’ہم جانتے تھے جاپان گروپ میں سرفہرست ہونے کا مضبوط دعویدار ہے  اور ہم گروپ میں دوسری پوزیشن کے لیے آسٹریلیا کے ساتھ مقابلہ کرنے پر زیادہ توجہ رکھیں گے۔
اطالوی کوچ کی خواہش ہے کہ گروپ کے آئندہ میچوں میں انڈونیشیا کے خلاف کامیابی اور جاپان کے ساتھ کم از کم ڈرا کھیلنے کی کوشش کی جائے گی اور اگر ایسا ممکن ہوا تو آسٹریلیا 3 پوائنٹس سے  پیچھے چلا جائے گا اور سعودی عرب پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لے گا۔

جاپان 10 پوائٹس کے ساتھ پہلے اور آسٹریلیا گرین فالکنز سے ایک پوائنٹ آگے ہے۔

جاپان سے ہارنے کے بعد اطالوی کوچ مینسینی کو بھی اپنا موڈ بہتر کرنے کے لیے جیت اور ٹیم کی مضبوط کارکردگی کی ضرورت ہے۔

شیئر: