فوڈ ایکسپو’سیال پیرس‘ 2024 میں47 سعودی کمپنیوں کی شرکت
ہفتہ 19 اکتوبر 2024 19:39
مختلف ممالک سے 7 ہزار کمپنیاں اس نمائش میں شرکت کریں گی۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، فوڈ ایکسپو ’سیال پیرس‘ 2024 میں ’سعودی میڈ‘ کے عنوان سے شرکت کرے گی۔
نمائش میں سعودی عرب کی 47 معروف برانڈ کی کمپنیاں اپنے سٹالز لگائیں گی۔
اخبار 24 کے مطابق اشیائے خورونوش کی نمائش کا افتتاح 19 اکتوبر کو ہو گا جو 23 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
سعودی انڈسٹری کو فروغ دینے اورعالمی سطح پر اسے متعارف کرانے کےلیے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نمائش میں شرکت کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
واضح رہے ’سیال پیرس‘ اشیائے خورونوش کے حوالے سے عالمی سطح کی سب سے بڑی نمائش ہے۔
مختلف ممالک سے 7 ہزار سے زائد کمپنیاں اس نمائش میں شرکت کریں گی۔
نمائش کو 21 شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ توقع ہے نمائش میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد شرکت کریں گے۔