Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفارتخانے کی ترکیہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت

دھماکے میں چار افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوئے ہیں۔ (فوٹو: اے پی )
ترکیہ میں سعودی سفارتخانے نے انقرہ میں دفاعی انڈسٹری کے ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
یاد رہے ترکیہ کی ایوی ایشن اور دفاعی کمپنی، ترکش ایئروسپیس انڈسٹریز (ٹوساس)، کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والے دھماکے میں چار افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوئے ہیں۔ 
ترک وزیر داخلہ نے اس کو دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی سفارتخانے نے بیان میں ہر قسم کی دہشت گردی، انتہا پسندی کو اس کی تمام شکلوں میں مسترد کیے جانے کا اعادہ کیا۔
سفارتخانے نے متاثرین کے اہل خانہ اور ترکیہ کی حکومت سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
ترکیہ میں یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب استنبول میں ملک اہم دفاع اور ایوی ایشن انڈسٹری کی تجارتی نمائش جاری ہے۔
ٹوساس ترکی کی اہم ترین دفاعی اور ایوی ایشن کی کمپنی ہے۔ یہ کمپنی دوسری مصنوعات کے علاوہ ملک کے اولین لڑاکا طیارے ’کان‘ بناتی ہے۔

شیئر: