مدینہ منورہ کھجور میلے میں 633 ملین ریال کا کاروبار
جمعرات 24 اکتوبر 2024 12:02
’میلے میں 53 ملین کلو کھجور بولی کے ذریعہ فروخت ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ میں تین ماہ تک جاری رہنے والے کھجور میلے میں مجموعی طور پر 633 ملین ریال کا کاروبار ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میلے میں 53 ملین کلو کھجور بولی کے ذریعہ فروخت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ مدینہ منورہ کھجور میلے کا اختتام کل بدھ کو ہوا ہے جس میں 60 سے زیادہ کاروباری، نجی اور سرکاری اداروں نے شرکت کی ہے۔
میلے میں مدینہ منورہ کے 29 ہزار سے زیادہ باغات کی کھجوریں فروخت کے لیے پیش کی گئیں۔
میلے میں کھجور سے متعلق 13 ورکشاپش اور 10 اداروں سے تعلق رکھنے والے 16 افراد نے لیکچر دیئے ہیں۔