Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استحکام کی وجہ سے سعودی عرب سرمایہ کاروں کا پسندیدہ ملک

’وژن 2030 کے باعث سعودی عرب نے متعدد شعبوں میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ سعودی عرب استحکام کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پسندیدہ ملک ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب پورے خطے کے استحکام کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے‘۔
’وژن 2030 کے باعث سعودی عرب نے متعدد شعبوں میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے‘۔
فیوچر انویسٹمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میں وہ سب کچھ نظر آرہا ہے جن کی انہیں ضرورت ہے‘۔
’سعودی عرب  منافع کے ساتھ طویل المیعاد سرمایہ کاری اور مدبر قیادت موجود ہے جو مشکل وقت میں صحیح فیصلے کرتی ہے‘۔
 

شیئر: