سعودی عرب میں گاڑیوں کے سالانہ انسپیکشن (فحص دوری) کے ادارے موٹر وہیکل پیریڈک انسپیکشن نے سعودی سٹینڈرڈز، میٹرولوجی اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن کی نگرانی میں گاڑیوں کے تکنیکی معائنے کے لیے 6 موبائل سٹیشنز قائم کیے ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق ادارے کے سی ای او انجینیئر سطام الحزامی نے بتایا موبائل سٹیشن مملکت کے وژن 2030 کے تحت ٹریفک سیفٹی کو بڑھانے کے مقاصد کے عین مطابق اور مملکت کے جامع ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک ہے۔
الفحص الفني الدوري للسيارات يدشن 6 محطات متنقلة#الفحص_الدوري_للسيارات pic.twitter.com/YQQhJopHCt
— الفحص الدوري للسيارات (@MvpiSaudi) October 29, 2024
ان کا کہنا تھا موبائل سٹیشنوں کو فرانسیسی میوفیکچرر (مولر) کمپنی کے انجینیئرز کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جو گاڑیوں کے تکنیکی معائنے اور درست تکنیکی تفصیلات میں مدد فراہم کرے گی۔ فرانسیسی کمپنی اس کا طویل تجربہ رکھتی ہے۔
سطام الحزامی نے بتایا موبائل انسپیکشن سٹیشن ایک اہم اقدام ہے اور بڑے اداروں کو ان کے ہیڈکوارٹرز میں گاڑیوں کے انسپیکشن کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
یہ موبائل سٹیشن عوامی ٹرانسپورٹیشن کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں جن میں پبلک ٹرانسپورٹ بسیں اور دیگر وہیکلز کا معائنہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
من حفل تدشين المحطات المتنقلة#الفحص_الدوري_للسيارات pic.twitter.com/SbuIeqfypF
— الفحص الدوري للسيارات (@MvpiSaudi) October 29, 2024