Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان میں جنگ جاری رہنے پر تشویش ہے: سعودی عرب

’جنگ کی حدت میں اضافے سے عام شہریوں کے علاوہ خواتین اور بچے شکار ہو رہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو سوڈان میں جاری جنگ پر گہری تشویش ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق  وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’سوڈان میں جنگ کی حدت میں اضافے سے عام شہریوں کے علاوہ خواتین اور بچے شکار ہو رہے ہیں‘۔
’سعودی عرب سوڈان کے مشرقی حصے میں ہونے والی المناک جنگی کارروائیوں کو مسترد کرتا ہے  جس کے نتیجے میں ہزاروں شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں‘۔
’یہ جنگی کارروائیاں عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی پر مشتمل ہیں‘۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’ہم تمام متنازعہ فریقوں کو اعلان جدہ کی پابندی کرنے کی دعوت دیتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔
’اس کے ساتھ متاثرین کی مدد کے لیے امدادی سامان کی رسائی کو یقینی بنانے اور ملک کی وحدت کو برقرار رکھنے کی تاکید کرتے ہیں‘۔
’سعودی عرب اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ سوڈان کے بحران کا حل سیاسی مذاکرات ہیں‘۔

شیئر: