جدہ میں سرکاری اراضی پر تجاوزات کا خاتمہ
جمعرات 7 نومبر 2024 15:54
’الفضیلہ، الہدی اور البرکہ محلوں میں سرکاری اراضی کو قبضے سے آزاد کرایا ہے‘ ( فوٹو : سبق)
جدہ میونسپلٹی نے شہر کے جنوب میں 28 مقامات پر سرکاری اراضی پر تجاوزات کا خاتمہ کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’الفضیلہ، الہدی اور البرکہ محلوں میں سرکاری اراضی کو قبضے سے آزاد کرایا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’شہر بھر میں تفتیشی دورے جاری رہیں گے اور جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں گی ان کے ساتھ لچک نہیں ہوگی‘۔
میونسپلٹی نے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ جہاں کہیں بھی تجاوزات دیکھیں تو فوری طور پر مطلع کردیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میونسپلٹی نے ساحل سمندر کوبڑے رقبے کو تجاوزات ختم کرکے عوام کے لیے کھول دیا ہے۔