Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 2 روزہ انٹرنیشنل ترجمہ فورم

ترجمہ فورم میں 50 سے زائد مقامی اور غیرملکی ماہرین شرکت کریں گے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی دارالحکومت ریاض میں دو روزہ انٹرنیشنل ترجمہ فورم 24  کا آغاز کل 8 نومبر سے  ہوگا۔
وزارت تعلیم کی مرکزی عمارت میں منعقد ہونے والے ترجمہ فورم کا مقصد اس شعبے کو مزید بہتر بنانا اور جدید وسائل کو استعمال کرنا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق دو روزہ ترجمہ فورم میں 50 سے زائد مقامی اور غیرملکی ماہرین شرکت کریں گے جو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں اور مصنوعی ذہانت کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے اس فن کو بہتر بنانے کےلیے اپنی تجاویز پیش کریں گے۔
فورم  میں مقامی اور عالمی سطح پر ترجمہ کے شعبے کو درپیش چیلنجز پر بھی مقالے پیش کیے جائیں گے علاوہ ازیں ترجمہ کرنے والوں کے سہولت کے لیے جدید پلیٹ فارمز کا بھی تعارف کرایا جائے گا جس سے استفادہ کرتے ہوئے کام کے معیار کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا۔
ترجمہ فورم  میں مختلف نوعیت کے سیمینارز اور تربیتی ورکشاپس کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ مترجمین کو دورحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے۔
 

شیئر: