فوڈ پوائزنگ: تجارتی ادارے کے کارکنوں کے سفر پر پابندی ہوگی
تحقیقات مکمل ہونے تک ’ایگزٹ کنٹرول لسٹ ‘میں نام ڈالا جا سکے گا ( فوٹو: عکاظ)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے فوڈ پوائزنگ ( زہرخورانی) کے واقعات کے سد باب کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہے۔
فوڈ پوائزنگ کیس سامنے آتے ہی متعلقہ ادارے کی ٹیمیں واقعہ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد سخت اقدامات کرنے کی مجاز ہوں گی۔
عکاظ کے مطابق جس تجارتی ادارے میں واقعہ پیش آئے گا وہاں کے کارکنوں پر تفیصلی رپورٹ آنے تک مملکت سے جانے کی پابندی ہوگی۔
تجارتی ادارے پر یہ پابندی بھی ہوگی کہ وہ ان کارکنوں کے ناموں سے اتھارٹی کو آگاہ کریں جہاں واقعہ پیش آیا ہے تاکہ ان کارکنوں کے ناموں کو تحقیقات مکمل ہونے اور نتائج سامنے آنے تک ’ایگزٹ کنٹرول لسٹ ‘میں ڈالا جاسکے۔
ایس ایف ڈی اے نے وزارت بلدیات وہاوسنگ کے تعاون سے مرتب ضوابط کے حوالے سے بتایا کہ خورونوش سے تعلق رکھنے والے تجارتی ادارے فوڈ پوائزننگ کا انکشاف ہونے پر ان اشیا یا آلات کو تلف یا اس مقام کی مکمل صفائی و سینیٹائزنگ کے پابند ہوں گے۔