Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمسر کنونشن کی سربراہ کا جزائر فرسان کا دورہ

بحیرہ احمر میں واقع جزائر فرسان کو اہم ثقافتی ورثہ کی حیثیت حاصل ہے۔ فوٹو واس
رمسر کنونشن کی سیکرٹری جنرل مسوندا ممبا نے سعودی عرب کے ساحلی علاقے جازان سے تقریباً 40 کلومیر دور موجود فرسان جزائر کے محفوظ علاقوں کا دورہ کیا۔
عرب نیوز کے مطابق آبی ماحولیاتی کے نظام کو محفوظ رکھنے سے متعلق رمسر کنونشن فار ویٹ لینڈز کی سیکرٹری جنرل مسوندا ممبا نے  نمی زدہ علاقوں کے تحفظ پر عالمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے فرسان جزائر کو محفوظ علاقہ قرار دیا۔
سعودی عرب میں موجود جزائر فرسان رمسر کنونشن کے نمایاں مقامات میں شامل ہیں جہاں پائیدار ترقی اور آبی حیاتیات کے تحفظ میں اہم پیش رفت ہو رہی ہے۔
دورے کے موقع پر سعودی فیلڈ ٹورز اور نیشنل سنٹر فار وائلڈ لائف کی جانب سے متعدد معلومات فراہم کی گئیں جس میں قومی آبی حیات کے تحفظ روڈمیپ پر روشنی ڈالی گئی۔
اس میں جزائر فرسان میں ہجرت کرنے والے پرندوں اور معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار جانوروں کے لیے فراہم کردہ معاونت کو بھی اجاگر کیا گیا۔
فرسان جزائر جنوبی بحیرہ احمر میں واقع ہیں اور 170 سے زائد ماحولیاتی طور پرمضبوط جزائر پر مشتمل ہیں جنہیں اہم ثقافتی ورثہ کی حیثیت حاصل ہے۔

مملکت کے جزائر فرسان رمسر کنونشن کے نمایاں مقامات میں شامل ہیں۔ فوٹو واس

سعودی عرب کی رمسر کنونشن فار ویٹ لینڈز میں رکنیت اس کی ماحولیاتی چیلنجز، دلدلی علاقوں دیگر آبی ماحولیاتی نظام میں پیش آنے والی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
 

شیئر: