Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا کے قدیم چٹانی شہر میں ’پتھروں سے بنے‘ جدید ہوٹل کا افتتاح

ہوٹلو میں 35 کمرے ہیں جبکہ مرکزی ریسٹورانٹ ریلوے اسٹیشن میں بنایا گیا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
العلا رائل کمیشن کا کہنا ہے کہ یونیسکو کے عالمی تاریخی ورثے میں درج ’ قدیم چٹانی شہر‘ میں پتھروں سے بنایا گیا جدید سہولتوں سے آراستہ ہوٹل کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق رائل کمیشن نے جدید ترین سہولتوں سے آراستہ  ہوٹل کے حوالے سے بتایا کہ  چٹانی پتھروں سے بنا ہوٹل عالمی معیار کے مطابق ہے جو سیاحتی مقامات میں ایک منفرد اضافہ ثابت ہوگا۔
ہوٹل منصوبے سے العلا کے قدیم تاریخی ورثے میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ہوٹل کے ڈئزائن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 35 کمروں پر مشتمل ہوٹل میں مکمل طورپرجدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جسے عہدِ رفتہ کی طرز تعمیر کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید و عصرِ حاضر کی سہولتوں سے مزین کیا گیا ہے۔
جدید سہولتوں سے آراستہ ہوٹل میں ریلوے ٹریک اور سٹیشن بھی ہے ۔ 
ہوٹل میں آنے اور قیام کرنے والوں کو قدرتی ماحول میں صحت بخش اورعمدہ  کھانوں اور مشروبات کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ایک مقام پر ثقافتی نمائش اور شو کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ سعودی قہوہ خانوں میں مقامی قہوے سے مہمانوں کی تواضع کی جائے گی۔

ریلولے سٹیشن کی چھت شفاف شیشے سے بنائی گئی ہے جس کے اوپر ہوٹل لابی ہے(فوٹو، ایس پی اے)

مرکزی ریستوان سٹیشن میں واقع ہوگا جبکہ درمیان میں 1906 ماڈل کی ایک نایاب کار بھی وہاں مہمانوں کے لیے رکھی گئی ہے جو عہد رفتہ کے ذرائع نقل و حمل کی یاد تازہ کرتی ہے۔
ریلوے کی اصلاح ومرمت کی ورکشاپ اس طرح بنائی گئی ہے  کہ اس کے اوپرشیشے کا فرش ہے جس سے  وہاں آنے والے مہمان  نیچے کے نظارے سے لطف اندوز ہوسکیں  گے۔

شیئر: