Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان کا سرسبز خطہ مویشیوں کی غذائی پیداوار کا اہم مرکز

گائے، اونٹ اور بھیڑ، بکریاں زرخیز علاقے کے ماحول میں پرورش پاتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
جازان کا قدرتی ماحول مملکت کے سب سے زیادہ زرخیز زرعی خطوں میں سے ایک  ہے جو مویشیوں کے غذائی تحفظ کے لیے اہم مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ جازان مملکت کے زرخیز میدانی و پہاڑی علاقے موسمی بارشوں کے باعث مثالی آب و ہوا  کے ساتھ سبز وشاداب نظر آتے ہیں جو مختلف اقسام کے مویشیوں کی پرورش کے لیے بہترین ہیں۔
جازان میں پائے جانے والے اونٹ، گائے اور بھیڑ، بکریاں زرخیز علاقے کے ماحول میں پرورش پاتے ہیں، جس کے باعث یہ علاقہ گوشت اور دودھ کی مصنوعات کی مارکیٹ کی طلب پوری کر کے مقامی معیشت میں اہم شراکت دار ہے۔
وزارت ماحولیات، پانی و زراعت نے بتایا ہے جازان کی مویشیوں کی تعداد 3.977 ملین سے زیادہ ہے، جس میں 1.72 ملین سے زیادہ بھیڑیں، 2.1 ملین بکریاں، تقریباً 95,400 دیگر مویشی اور 57,400 اونٹ شامل ہیں۔
جازان کے زرخیز علاقے میں مرغیوں کی پرورش اور پولٹری مصنوعات کے کاروبار میں  سالانہ تقریباً 1.944 ملین برائلر مرغیاں مارکیٹ میں فروخت کی جاتی ہیں۔
یہ اعداد و شمار جازان میں لائیو سٹاک کے شعبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں جس میں حقیقی طور پر مقامی ثقافت اور معیشت کا مرکزی کردار ہے۔
جازان میں خطے کے ماحول اور جغرافیائی حدوداربعہ کے پیش نظر گلہ بانی کی روایت نسل در نسل چلی آ رہی ہے اور اس روایت کو بڑھانے کے لیے اہم پیش رفت کی جا رہی ہے۔

علاقہ گوشت اور دودھ کی مصنوعات کی مارکیٹ کی طلب پوری کرتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

جازان میں مویشیوں کی نگہداشت مقامی کمیونٹی کے لیے معاشی طور پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور زرعی پیداوار کو بڑھانے میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔
وزارت ماحولیات و زراعت  کا دیہی ترقی پروگرام ’ریف‘ علاقے کے کسانوں اور دیہی خاندانوں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرکے مویشیوں کی پرورش میں بہترین صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پائیدار ترقی کی حمایت کرتا ہے۔
وزارت زراعت کی جانب سے جازان میں مویشیوں کے تحفظ اور صحت مند پرورش کے لیے ویٹرنری سنٹرز اور کلینکس کے ذریعے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام، روزانہ صحت کی جانچ پڑتال، بیماری کی تشخیص اور جانوروں کے دیگر علاج کی سہولتیں دستیاب ہیں۔

جازان میں مویشیوں کی افزائش اور نگہداشت غذائی تحفظ کا ستون ہے۔ فوٹو عرب نیوز

علاقے میں موجود مویشیوں کے تویلے میں مچھروں کی افزائش پر قابو پانے کے اقدامات کے ساتھ ویٹرنری تشخیصی لیبارٹری کی سہولیات مویشیوں کی صحت اور بیماریوں کی روک تھام میں مزید معاونت کرتی ہے۔
ڈیری کے شعبے میں مسلسل ترقی اور خود کفالت کے حصول کے لیے حکومت اور مقامی کمیونٹی مل کر مویشیوں کی دیکھ بھال اور افزائش کے پروگرام جاری رکھنے کے لیے اجتماعی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
جازان میں مویشیوں کی افزائش اور نگہداشت سعودی عرب میں اقتصادی ترقی اور غذائی تحفظ کا بنیادی ستون ہے۔
 
 
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: