پانچ ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔
بدھ کے روز ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 51 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ شاداب خان نے 28 رنز سکور کیے جبکہ محمد حارث نے 11 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں
اس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی دبل فگرز میں داخل نہیں ہو سکا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے پانچ، جیکب ڈفی نے 2، بین سیئرز اور ایش سوڈھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں نیوزی لینڈ نے 10 اوورز میں ہی 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹِم سیفرٹ 97 رنز بنا کر نمایاں رہے، فِن ایلن نے 27 رنز سکور کیے۔
پاکستان ٹیم صرف دو وکٹیں حاصل کر پائی اور دونوں سفیان مقیم کے نام رہیں۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان کی جانب سے اوپننگ کے لیے محمد حارث اور حسن آئے۔ دوسرے اوور میں پاکستان کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب حسن نواز صفر پر آؤٹ ہوئے۔
حسن نواز اس سیریز میں تین مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں، جبکہ ایک میچ میں انہوں نے اپنے کیریئر کی پہلی سینچری سکور کی تھی۔
پاکستان کو دوسرا نقصان محمد حارث کی صورت میں ہوا جو 11 رنز بنا کر بیند سیئرز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد پانچویں اوور میں گرین شرٹس نے اپنی تیسری وکٹ گنوائی جب عمیر یوسف جیکب ڈفی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ساتویں اوور میں 43 سکور پر پاکستان کی چوتھی وکٹ گری جب عثمان 7 رنز بنا کر سوڈھی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد دسویں اوور میں عبدالصمد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اور 4رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔ انہیں جیمز نیشم نے آؤٹ کیا۔