قصیم ریجن میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں غیرملکی گرفتار
قصیم ریجن میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں غیرملکی گرفتار
منگل 10 دسمبر 2024 20:18
قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب میں قصیم ریجن کے الرس گورنریٹ میں پولیس نے غیرملکی کو ایک خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
محکمہ امن عامہ کے ایکس اکاونٹ پر جاری بیان کے مطابق مملکت میں مقیم پاکستانی شہری امین اللہ حنیف کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔
یاد رہے سعودی عرب میں قانون کے تحت ہراساں کرنے کے جرم کا ارتکاب کرنے والے کو دو سال سے زیادہ کی قید اور ایک لاکھ ریال سے زیادہ جرمانہ یا ان دو میں سے ایک جرمانے کی سزا ہے۔
علاوہ ازیں مکہ مکرمہ ریجن کے القنفذہ گورنریٹ میں پولیس نے عوامی مقام پر جھگڑے کے بعد دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
جبکہ الجوف ریجن میں پولیس نے سکاکا شہر میں تانبے کی تاریں اور سکریپ چوری کرنے کے الزام میں 6 افراد کو حراست میں لیا گیا۔