ریاض ..... یمن میں باغی ملیشیا نے البیضا کمشنری کی ایک ممتازشخصیت شیخ عبدالرب الجرہومی کو گھات لگا کر ہلاک کردیاگیا۔ ان پر قاتلانہ حملہ یفعان کے علاقے میں زرعی فارم کے سامنے کیا گیا۔ دریں اثناءعرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے تعز اور صعدہ نیز مارب میں باغیوں کے ٹھکانوں پر زبردست بمباری کی۔