Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی ایس ٹی تقریب کا بائیکاٹ ختم کیا جائے ، وینکیا نائیڈو

نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے جمعہ کو اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ جی ایس ٹی کے نفاذ کی تقریب کا بائیکاٹ نہ ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی تقریب نہیں ۔کانگریس کو بھی بائیکاٹ کے فیصلے پر دوبارہ سوچنا چاہئے۔واضح رہے کہ اپوزیشن نے اس تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے۔کانگریس نے دعویٰ کیا کہ آدھی رات کو ہونیوالی تقریب پبلسٹی اسٹنٹ ہے اور ہم ایسی کی تقریب میں شریک نہیں ہونگے جس پر ملک بھر میں مظاہرے ہورہے ہوں۔راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد نے کہا کہ یہ ٹیکس کا قانون ہے جس پر کل ترمیم بھی ہوسکتی ہے اور اس میں کئی مرتبہ ترامیم ہوسکتی ہے۔ حکومت صرف پبلسٹی چاہتی ہے۔ یہ لوگ صرف پبلسٹی میں ماہر ہیں۔

شیئر: