Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طارق باجوہ گورنر اسٹیٹ بینک تعینات

  اسلام آباد... وفاقی حکومت نے طارق باجوہ کو گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کردیا۔صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیئے۔ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔ طارق باجوہ اس سے قبل سیکریٹری خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار عندیہ دے چکے تھے کہ وزیر اعظم دورہ تاجکستان سے واپسی کے فوری بعد گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ طارق باجوہ کو 3 سال کے لئے گورنراسٹیٹ بینک مقرر کیا گیا ہے۔ 

 

شیئر: