Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کے محفوظ اثاثوں کا راز کیا ہے؟

ریاض۔۔۔۔بین الاقوامی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاہے کہ قطر سنگین سانحہ کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ یہ راز قطر کے 10اعلیٰ درجے کے حکمرانوں کے سوا کسی کو نہیں معلوم۔اس کا تعلق نقد محفوظ اثاثوں سے ہے۔ مشہور یہ ہے کہ قطر کے پاس 300ارب ڈالر کے محفوظ نقد اثاثے ہیں لیکن بینک امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ حقیقت حال اس سے مختلف ہے۔ قطر کیلئے محفوظ نقد اثاثے طویل مدت کیلئے ناکافی ثابت ہونگے۔ یہ درست ہے کہ قطر کے پاس خطیر رقم موجود ہے لیکن دہشتگردتنظیموں کی سرپرستی پر لگائی جانے والی اقتصادی پابندیوں کے سامنے وہ زیادہ عرصہ ناکافی ثابت ہوگی۔ محفوظ اثاثوں کا ایک حصہ غیر ملکی بینکوں میں اکاؤنٹس ، بانڈز یا حصص کی صورت میں موجود ہے۔ ضرورت پڑنے پر حکومت اسے نقد اثاثوں میں تبدیل کرسکتی ہے۔ حکومت کے اعلیٰ درجے کے صرف 10افراد ایسے ہیں جنہیں قطر کے محفوظ اثاثوں کی بابت تمام تفصیلات کا علم ہے۔

شیئر: