ریاض.... ریاض پولیس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ایک خاتون کو سوشل میڈیا پر تصاویر جاری کرنے کی دھمکی دینے والے کو گرفتار کرلیا گیا۔ عریجا پولیس نے شکایت ملنے پر کارروائی کی۔ اسے گرفتار کرنے کیلئے پولیس کو تعاقب کرنا پڑا جس سے ایک جگہ کھڑی ہوئی گاڑی سے ٹکر بھی ہوگئی۔