Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاہرہ: انسانی اعضا کی تجارت میں ملوث12افراد گرفتار

قاہرہ: مصری پولیس نے انسانی اعضاءکی تجارت کے الزام میں 12افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ مصری وزارت داخلہ نے کہاہے کہ گرفتار شدگان میں ملک کے معروف ڈاکٹر بھی ہیں جن پر الزام ہے کہ وہ غریب اور بیروزگار مصریوں کو خطیر رقوم کے عوض اپنے اعضا فروخت کرنے پر اکساتے ہیں۔ گرفتار شدگان بین الاقوامی گروہ کا حصہ ہیں جو عالمی پیمانے پر انسانی اعضاءکی تجارت میں ملوث ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پولیس نے 3ڈاکٹر،4نرس، اسپتال میں دیگر فرائض انجام دینے والے 6افراد کے علاوہ مڈل مین کا کردار ادا کرنے والے 2افراد کو گرفتار کیا ہے۔
 

شیئر: