قطری بحران حل ہوجائیگا، ابو الغیط
قاہرہ .... عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے واضح کیا ہے کہ قطری بحران کو حل کرنے میں وقت لگے گا۔ صبر سے کام لینا ہوگا۔ بحران بالاخر ختم ہوجائیگا۔ وہ جبوتی کے وزیر خارجہ محمود یوسف کے ساتھ قاہرہ میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنوں کے درمیان ہونے والے حالات کا گہرائی سے جائزہ لینا ہوگا۔