قصیم.... ریجنل پولیس ترجمان میجر بدر الحیبانی نے کہا ہے کہ بینک کیش وین کو لوٹنے والے 2 ڈاکوﺅں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزمان سے لوٹی گئی رقم او ر واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہو گیا ۔ سبق نیوز نے مسلح ڈکیتی کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ منگل کو قصیم ریجن کے پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملی کہ نامعلوم مسلح افراد نے بینکوں کو خدمات فراہم کرنے والی نجی کمپنی کی وین پر حملہ کیا اور اس کے کارکنوں کو یرغمال بنا کر وین میں رکھی ہوئی رقم لوٹ لی جو تقریبا 3 لاکھ ریال کے قریب تھی ۔ نجی کمپنی کے ملازمین بینک ٹی ایم میں رقم رکھ رہے تھے ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔ اس ضمن میں ریجنل پولیس ترجمان میجر بدر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتار کی کےلئے جامع حکمت عملی مرتب کی تاکہ انہیں فرار ہونے کا موقع نہ مل سکے بالاخر پولیس ملزمان کو گرفتا ر کر نے میں کامیاب ہوگئی ۔ملزمان مملکت سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔ ملزمان کو کویت جاتے ہوئے گرفتار کر لیاگیا ۔ میجر بدر کا کہنا ہے کہ ملزمان سعودی شہری ہیں جن سے تحقیقات جاری ہیں ۔