Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجستھان میں کمسن لڑکیوں کی جبری شادیاں آج بھی جاری ہیں

راجستھان..... راجستھان کے ایک دیہی علاقے میں کمسن لڑکیوں کی شادی کا ایک ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ صرف شادی کا نہیں بلکہ اغوا کا بھی ہے اور اغوا کی یہ وارداتیں علاقے میں منڈلانے والے لٹیرے اور ٹھگ انجام دیتے ہیں۔ تازہ ترین واقعہ میں صاف نظر آرہا ہے کہ 2ا فراد ایک کمسن لڑکی کو اس کی ماں کے سامنے کھینچ کر لیجاتے ہیں۔ ماں بے بسی سے چیخ پکار کرتی ہے اور چھوٹے بھائی کی آنکھوں سے آنسو بھی جاری ہیں مگر باپ نے شاید لڑکی کے چلے جانے میں ہی عافیت جانی اور وہ خاموشی سے یہ سارا منظر دیکھتا رہا۔ وڈیو سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ جب اغوا کار اسے لیجارہے تھے تو باپ اپنی بیٹی کو اس بات کی جھوٹی تسلی بھی دیتا نظر آیا کہ اسے جلد واپس لائیگا۔ بیٹی کو جاتے دیکھ کر ماں پیچھے پیچھے دوڑی تو بدمعاشوں نے اسے دھکا دیکر زمین پرگراد یا اور لٹیرے لڑکی کو لیکر چلتے بنے۔
 

شیئر: