Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین ٹرین ریلوے لائن تیار

ریاض.... حرمین ایکسپریس ٹرین کی 460کلو میٹر طویل ریلوے لائن بچھانے کا کام مکمل کرلیاگیا۔ یہ ٹرین جدہ اور رابغ سے گزرے گی۔ یہ مکہ مکرمہ کو مدینہ منورہ سے جوڑے گی۔ حرمین ٹرین منصوبے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بسام غلمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مکہ مکرمہ، جدہ اور رابغ میں کنگ عبداللہ اکنامک سٹی اور مدینہ منورہ میں ٹرین کے 4اسٹیشن مکمل کرلئے گئے ہیں۔ 5واں اسٹیشن کنگ عبدالعزیز جدہ کے نئے ایئرپورٹ پر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کامیابی نصیب ہوئی ہے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور سعودی حکومت کی فیاضانہ سرپرستی کا ثمر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حرمین ٹرین منصوبے کی بدولت مقامی شہری، مقیم غیر ملکی، حجاج کرام اور معتمرین مکہ مدینہ آسانی سے آجاسکیں گے۔ اسکی بدولت ریلوے لائن کے راستے میں آنے والے غیر منظم محلوں اور علاقوں سے بھی نجات مل جائیگی۔
 

شیئر: