Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل پکسل 2 اور پکسل 2 ایکس ایل لانچ‎

سان فرانسسکو میں منعقدہ تقریب میں گوگل نے پکسل سیریز کے دو نئے اسمارٹ فونز پکسل 2 اور پکسل 2 ایکس ایل لانچ کر دیئے ہیں۔دونوں اسمارٹ فونز کا بیک ڈبل ٹون دیا گیا ہے جو کہ آدھا گلاس اور آدھا میٹل کا ہے۔فونز میں اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔پکسل 2 میں 5 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے اور 2 ایکس ایل میں 6 انچ کا کیو ایچ ڈی ریزولوشن ڈسپلے دیا گیا ہے۔ دونوں میں فنگر پرنٹ سینسر ، اسنیپ ڈریگون 835 پراسیسر ، 4 جی بی ریم ، 64 جی بی اسٹوریج ، 12.2 میگا پکسل بیک کیمرہ ، 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ پکسل 2 کی بیٹری 2700 ملی ایمپئر آورز اور پکسل 2 ایکس ایل کی 3520 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔دونوں فونز کی قیمت بالترتیب 649 اور 849 ڈالر ہے۔ 
 
 

شیئر: