ریاض.... ریجنل ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری کار اسکریچنگ کی وڈیو پرانی ہے جس کے تمام ذمہ داروں کو گرفتار کیا جاچکا تھا ۔ سبق نیوز نے ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر شاہ خالد اسٹریٹ کی وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں چند افراد کو کاراسکریچنگ کرتے دکھایا جارہا ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وڈیو پرانی ہے اور ان تمام افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جو اسکریچنگ میں ملوث تھے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں نہ پھیلائی جائیں نہ ہی پرانی وڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کی جائیں جس سے معاشرے کا امن و سکو ن متاثر ہو تاہے ۔