Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشرقیہ میں زچہ بچہ ڈاکٹر معطل

دمام ...مشرقی ریجن میں وزارت صحت نے زچہ بچہ امور کے ماہر ایک ڈاکٹر کو طبی خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آنے کے بعد اسپتال میں کام کرنے سے روک دیا۔ وزارت نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ ڈاکٹر نے جو خلاف ورزیاں کی ہیں ان سے مریضوں کی سلامتی مخدو ش ہوگئی تھی۔ وزارت نے ابھی تک نہ تو اسپتال کا نام بتایا ہے اور نہ ہی معطل ڈاکٹر کی نشاندہی کی ہے۔
 

شیئر: