Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد

ریاض...جی سی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی نے حوثی باغیوں کے ذرائع سے حاصل کردہ اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کو مسترد کردیا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحادی یمنی شہریو ںکی سلامتی کا انتہائی دھیان رکھتے ہیں۔ وہ یمن میں بچوں او رشہریوں کو نقصان پہنچانے سے بچنے کی انتہائی کوشش کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ نے یمن کے حوالے سے جو اعدادوشمار جاری کئے ہیں وہ حوثیوں اور صالح کے حامی باغی عناصر سے حاصل کئے گئے ہیں۔ غیر معتبر ہیں۔ جی سی سی غیر معتبر عناصر سے حاصل کردہ اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ کو مستردکرتی ہے۔
 
 

شیئر: