المخواہ ..... الباحہ ریجن میں پولیس ترجمان کرنل سعد طراد نے بتایا کہ ایک سعودی ڈرائیور نے گاڑی پر کنٹرول ختم ہوجانے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو کچل دیا۔ ایک ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ طراد کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ٹھیک حالت میں نہیں تھا۔ اسے گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ ایک غیر ملکی عرب شہری بھی زخمی ہوا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کردیا گیا۔