روس سے نئی سردجنگ نہیں چاہتے،نیٹو
بخارسٹ… نیٹو کے سربراہ نے کہا کہ روس کے ساتھ نئی سرد جنگ نہیں چاہتے۔ بخارسٹ میں نیٹو پارلیمانی کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹو ارکان کومشرقی یورپ کی سرحدوں کے قریب روس کی فوجی سرگرمیوں پر تشو یش ہے۔ اس کے باجود سردجنگ کے حق میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس ہمارا ہمسایہ ہے۔ اسے تنہا نہیں کرنا چاہتے اور نہ کسی نئی سرد جنگ کے حق میں ہیں۔