طائف... طائف کمشنری کی شمالی تحصیل المحانی کے السوید قریہ میں واقع مکان پر بھیڑیئے نے 70سالہ خاتون پر حملہ کردیا تھا۔ وہ مغرب کی نمازسے جیسے ہی فارغ ہوئی ویسے ہی بھیڑیا حملہ آور ہوا تاہم نواسے نے اپنی نانی کی آواز سنی تو فوری طور پر وہ مسجد سے دوڑتا ہوا گھر پہنچا اور اس نے حملہ آور بھیڑیئے کو لمحوں میں ہلاک کرکے اپنی نانی کو یقینی موت سے بچالیا۔