Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوفو کے ہرم میں طیارے کے برابر خلا ہے، سائنسدانوں کا انکشاف

واشنگٹن ..... دنیائے قدیم کے 7عجائبات میں سے باقی رہنے والے آخری عجوبہ روزگار ہرم خوفو میں طیارے کے حجم کے برابر خلا دریافت ہوا ہے۔ اسے بڑا ہرم بھی کہا جاتا ہے۔ یہ قاہرہ شہر کے باہر الجیزہ کے علاقے میں واقع ہے۔ سائنسدانوں نے اس کا پتہ کائناتی شعاعوں کی مدد سے لگایا ہے۔ اسکالرز کا کہنا ہے کہ ہم ابھی تک یہ نہیں معلوم کر سکے کہ آخر سب سے بڑے ہرم کے اندر اتنا بڑا خلا یا طیارے کے حجم کے برابر کوئی ڈھانچہ کیونکر رکھا گیا ہے۔ ہرم 2560قبل مسیح میں عظیم الشان قبر کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ سائنسدانوں نے تسلیم کیا ہے کہ انہیں ابھی تک یہ نہیں معلوم ہو سکا ہے کہ اس خلا کے اندر کیا کچھ محفوظ ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ہرم کے اندر دریافت ہونے والے ڈھانچے یا خلا کی لمبائی کم از کم 100فٹ ہے۔ یہ 155فٹ طویل دالان کے اوپر ہے۔اسکالرز کا کہنا ہے کہ 19ویں صدی عیسوی میں دریافت ہونے والے بڑے ہرم میں پہلی بات مذکورہ داخلی خلا یا ڈھانچے کاانکشاف ہوا ہے۔ مصری اسکالر مہدی طیوبی نے کہا کہ یہ ڈھانچہ یا خلا حیرت انگیز ہے۔ اب تک اہرامات کے بارے میں پیش کئے جانیوالے کسی بھی نظریے کے تحت اس ڈھانچے یا خلا کی موجودگی کا تذکرہ نہیںملتا۔ قاہرہ یونیورسٹی کے ماہر آثار قدیمہ ہانی ہلال نے کہا کہ ہم مصری آثار اور دنیا بھر کے ماہرین آثار کے سامنے یہ سوال رکھ رہے ہیں کہ دریافت ہونے والا ڈھانچہ یا خلا کیا ہو سکتا ہے۔ 

شیئر: