بریدہ.... قصیم پولیس کے ماتحت جرائم کا سراغ لگانے والے ادارے نے 9لاکھ 80ہزار ریال سے زیادہ بیرون مملکت بھیجنے والے 2غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔ قصیم پولیس کے ترجمان بدر الصحیبانی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ عمر کے پانچویں عشرے میں داخل ایک سعودی شہری نے شکایت درج کرائی تھی کہ2غیر ملکیوں نے 980ہزار ریال سے زیادہ اس سے اینٹھ لئے ۔ واردات کرنےوالوں کا تعلق عرب ملک سے ہے۔ دونوں کو حوالات میں بند کر دیاگیا اور پبلک پراسیکیوشن کو ساری صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا۔