Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی کاچالان کرنے پر ٹریفک وارڈن پر تشدد

کینٹ  ....  اسٹریٹ کرائمز کے حوالے سے کئی بار جیل کی ہوا کھانے والا ٹھگ ایک بار پھر دو سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس نے غلط جگہ اپنی گاڑی پارک کی تھی اور پھر اس نے ایک ٹریفک وارڈن کو اپنی گاڑی کے اوپر چالان کی رسید لگاتے دیکھا تو آپے سے باہر ہوگیا۔ وہ غصے کے عالم میں وارڈن پر تشدد کرنے لگا جس سے  وارڈن کا ایک بازو ٹوٹ گیا اور وہ بے حس و حرکت ہوکر زمین پر جاگرا۔ ڈینیئل کارنیلی نامی ملزم کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اسے 55مرتبہ مختلف معاملات میں سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔ ایک بار اس نے  ایک شخص پر خنجر سے حملہ بھی کیا تھا اس بار اس نے گیرتھ لارنس نامی وارڈن کو اپنا شکار بنایا۔ یہ واقعہ کچھ دن قبل کا ہے مگر اب اس کی سماعت مقامی عدالت میں شروع ہوئی ہے۔ مجرم کے تشدد کے نتیجے میں وارڈن تقریباً6ہفتے تک زیر علاج رہا تھا۔ عدالت نے سماعت شروع ہوتے  ہی ابتداء سے واقعات معلوم کئے اور اسے عادی مجرم قرار دیتے ہوئے ایکبار پھر 2سال کیلئے جیل بھیج دیا۔ وارڈن پر تشدد سے قبل  ڈینیئل زو رزور سے چیختا چلاتا اور وارڈن کو طرح طرح کی دھمکیاں دیتا رہا تھا اور اسکی تمام آواز تصاویر کے ساتھ خفیہ کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی ہے۔کینٹ پر موقع پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شام 4بجے کے قریب پیش آیا تھا۔ وکیل استغاثہ  ڈومینک کولین نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ مجرم کو اس سے بھی سخت سزا دی جائے مگر مجرم نے اپنی بعض بیماریوں کا بھی تذکرہ کیا اور رحم کی درخواست کی جس پر عدالت نے اسے صرف 2سال کی سزا دینے پر اکتفا کیا تاہم وہ ان دونوں برسوں میں قانون کے زیر نگرانی  رہیگا۔

شیئر: