Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کی خاطر رنجشیں بھلا دیں،بن دغر

عدن.... یمنی وزیراعظم احمد بن دغر نے یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے بیٹے احمد کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ وطن عزیز کی خاطر رنجشیں بھلا دیں۔ جمہوری نظام او رملکی اتحاد کے تحفظ کیلئے نیا باب شروع کریں ۔ انہوں نے ٹویٹر کے اپنے اکاونٹ پر تحریر کیا کہ اگر ہم متحد نہ ہوئے ، رنجشوں کو فراموش نہ کیا، جمہوری نظام اور ملکی اتحاد و سالمیت کے تحفظ اور فرقہ وارانہ خطرات کے سدباب کیلئے نیا باب نہ شروع کیا تو ہم سب خطرات میں گھر جائیں گے۔ فرقہ واریت تباہ کن کینسر کی طرح ملک بھر میں پھیلتی چلی جا رہی ہے۔ صدر عبد ربہ منصور ہادی کے اطراف جمع ہونا ہو گا۔ انہی کو علاقائی و بین الاقوامی اور قومی اعتراف حاصل ہے۔ اگر ہم نے اتحاد کا یہ تاریخی موقع گنوا دیا تو دوبارہ کبھی نصیب نہیں ہو گا۔ بن دغر نے کہا کہ علی صالح نے وطن عزیز کو درپیش خطرہ بھانپ لیا تھا اور انہو ںنے بہادر جنگجو کی طرح اس ہدف کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کردیا۔ 

شیئر: