برلن ۔۔۔ جرمن وزارت خارجہ نے مقبوضہ بیت المقدس کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ بلا ضرورت سفر سے گریز کریںکیونکہ مقبوضہ بیت المقدس، مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں مظاہروںکا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جس کے دوران پر تشدد واقعات بھی رونما ہو سکتے ہیں۔ اس سے قبل جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریل نے امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو غیر سود مند قراردیا ہے۔ وہ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مسئلے کا حل فریقین کے مابین براہ راست مذاکرات کے ذریعے تلاش کرنا چاہیے۔