ٹرمپ کے اعلا ن پر ایران عربوں پر برس پڑا
ریاض .... ایرانی امور کے ماہر اور سیاسی تجزیہ نگار ڈاکٹر نبیل العتوم نے بتایا کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے سے ایران نے ناجائز فائدہ اٹھانا شروع کردیا۔ ایران نے الزام لگایا ہے کہ عرب ممالک مسئلہ فلسطین کےخلاف ٹرمپ انتظامیہ کی سازش میں برابر کے شریک ہیں۔ وہ عرب ممالک جو اعتدال پسند کہلاتے ہیں انہوں نے فلسطین کے خلاف ٹرمپ کا ساتھ دیا ہے۔ العتوم کا کہناہے کہ ایران کا یہ دعویٰ حقیقت کے سراسر منافی ہے۔ ایران نے عربوں کے خلاف اس قسم کا پروپیگنڈہ اپنے ذرائع ابلاغ کے توسط سے بڑے پیمانے پر شروع کردیا ہے۔