' ایارے' کا پوسٹر منظرعام پر
بالی وڈ کی نئی فلم ' ایارے' کا پوسٹرجاری کردیاگیا۔ اس میں فلم کی کاسٹ کی تصاویر پیش کی گئی ہیںجبکہ پس منظر میں ہندوستانی پرچم نمایاں ہے۔ہدایتکار نیرج پانڈے کی اس فلم میں مشہور اداکار اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ فلم کی کاسٹ میں سدھارتھ ملہوترا، انوپم کھیر، نصیرالدین شاہ،منوج باجپائی، راکول پریت سنگھ کام کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی ہندوستانی فوجی جوانوں کی زندگی پر مبنی ہے۔ یہ فلم اگلے برس 26 جنوری کو ہندوستان کے یوم جمہوریہ پر ریلیز کی جائےگی۔