Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ خان خلانورد کے روپ میں

بالی وڈ کے کنگ خان اداکار شاہ رخ نئی فلم میں ایئرفورس پائلٹ بنیں گے۔ خبروں کے مطابق بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو راکیش شرما کی حقیقی زندگی پر بننے والی فلم کے لئے منتخب کرلیاگیاہے ۔شاہ رخ خان اس فلم میں ہندوستانی ایئرفورس پائلٹ کا کردار نبھائیں گے۔ راکیش شرما وہ پہلے ہندوستانی خلانورد تھے جنہوں نے روس کے سویوز مشن میں حصہ لیاتھا ۔راکیش ایئر فورس پائلٹ سمیت ہندوستانی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کا حصہ بھی تھے ۔ راکیش شرما کا فلم میں کردار کنگ خان نبھائیں گے ۔ بتایاگیاہے کہ اس فلم کیلئے پہلے عامر خان سے بات کی گئی تھی تاہم اب شاہ رخ خان کا نام فلم کیلئے فائنل کرلیاگیاہے۔
 

شیئر: