تیونس ....تیونس نے امارات ایئرلائنز کی پروازیں معطل کردیں۔ گزشتہ جمعہ کو متحدہ عرب امارات جانے والی پروازوں پر یونس کی مسافر خواتین کا مسئلہ بحران کی شکل اختیار کر گیا۔ تیونس کی وزارت نقل و حمل نے فیس بک پر کہا ہے کہ تیونس کیلئے اماراتی ایئرلائنز کی پروازوں کو اس وقت تک کیلئے معطل کردیا گیا ہے تاوقتیکہ وہ بین الاقوامی قوانین اورمعاہدے کے تحت پروازیں چلانے کا کوئی مناسب حل نہ پیش کردے۔